عمرکوٹ سے پولیو کیس رپورٹ، سندھ میں کیسز کی تعداد 5 ہوگئی

ضلع عمرکوٹ سے رواں سال کا پولیو کیس سامنے آگیا گیا، جس کے بعد سندھ کے رواں سال کے کیسز کی تعداد جب کہ پاکستان بھر سے 2025 میں اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔
سندھ میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس 13 فروری کو بدین سے سامنے آیا تھا۔
صوبے میں پولیو کا دوسرا کیس لاڑکانہ سے 23 فروری 2025 کو سامنے آیا تھا۔
سندھ سے تیسرے پولیو کیس کی تصدیق 28 فروری کو کی گئی تھی جو کہ ضلع قمبر شہدادکوٹ سے سامنے آیا تھا۔
سندھ کے چوتھے کیس کی تصدیق یکم مارچ کو کی گئی جو کہ ٹھٹہ سے سامنے ایا۔
سندھ کے پانچویں پولیو کیس کی تصدیق 26 جولائی کو کی گئی جو کہ عمرکوٹ سے رپورٹ ہوا۔
گزشتہ سال سندھ میں پولیو کے 22 جب کہ ملک بھر میں پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے تھے۔
سال 2025 میں سندھ سے سامنے آنے والے کیسز کی تفصیل درج ذیل ہے۔
بدین: 01
لاڑکانہ: 01
قمبر شہدادکوٹ: 01
ٹھٹہ: 01
عمرکوٹ: 01