پنجند کیا ہے؟ پنجاب کے پانچ دریا سندھ میں کیسے سیلاب کا باعث بنتے ہیں؟

0
images (1)

پنجاب میں شدید سیلاب کے بعد سندھ میں بھی سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا۔

پنجاب کے مختلف دریا بارشوں اور پہاڑی ریلوں کے باعث بپھر چکے ہیں، اور ماہرین کے مطابق ان دریاوں کا پانی چند روز میں سندھ کے دریا میں شامل ہوگا جس کے بعد صوبے میں سیلاب کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

سب سے پہلے دریائے جہلم کشمیر سے نکل کر ضلع جہلم اور سرگودھا سے گزرتا ہے اور پھر دریائے چناب میں شامل ہوجاتا ہے۔

دریائے راوی ہمالیہ سے بہتا ہوا لاہور اور شیخوپورہ سے گزر کر جھنگ کے قریب دریائے چناب میں ملتا ہے۔ اسی طرح دریائے ستلج تبت کے پہاڑوں سے نکل کر بہاولنگر، بہاولپور، وہاڑی اور لودھراں سے گزرتا ہے اور پھر دریائے بیاس کے ساتھ دریائے چناب میں شامل ہوتا ہے۔

پنجاب کے وسط میں ضلع مظفرگڑھ کے مقام پر "پنجند” بنتا ہے، جہاں پانچ بڑے دریا — جہلم، چناب، راوی، ستلج اور بیاس — اکٹھے ہو کر ایک بڑا ریلا تشکیل دیتے ہیں۔ یہی ریلا آگے چل کر دریائے سندھ میں شامل ہوتا ہے۔

دریائے سندھ خود بھی تبت سے نکل کر خیبرپختونخوا سے ہوتا ہوا ضلع میانوالی کے مقام پر پنجاب میں داخل ہوتا ہے اور مظفرگڑھ، بھکر اور راجن پور سے گزرتا ہوا سندھ میں داخل ہوتا ہے۔

سندھ میں یہ دریا شکارپور، سکھر، خیرپور، نوشہرو فیروز، حیدرآباد اور ٹھٹھہ سے گزرتا ہے اور آخرکار بحیرہ عرب میں جا گرتا ہے۔

اسی بہاؤ کے نتیجے میں تین ستمبر تک جب پنجاب کے تمام دریا کا پانی پنجند کے راستے دریائے سندھ میں شامل ہوگا تو اس کا دباؤ سندھ پر بڑھے گا، اور شکارپور سے لے کر ٹھٹھہ تک کئی اضلاع میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

تبصرہ کریں