مغویوں کی بازیابی کے لیے کندھ کوٹ میں دھرنا دینے والوں پر سندھ پولیس کا لاٹھی چارج، تشدد

کندھ کوٹ میں اپنے مغوی پیاروں کی بازیابی کے لیے گولا موڑ انڈس ہائی وے پر دھرنا دینے والے شہریوں پر پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد پر سندھ بھر کے افراد کی جانب سے پولیس اور صوبائی حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے۔
کندھ کوٹ سے قبل کشمور میں بھی ہندو برادری کی سربراہی میں پہلی بار تاریخی چار دن کا دھرنا دیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تین مغویوں کو بازیاب کرایا تھا۔
جناب وزیراعظم @PakPMO سندہ کو اغوا انڈسٹری بنانے والے سردار اور کشمور پولیس، پرامن شہری جو اپنے پیاروں کی آزادی اور امن امان کی بحالی کا مطالبہ کرنے والوں پر تشدد اور پولیس گردی کب تک ؟@geonews_urdu @GovtofPakistan @SindhCMHouse @imtiazchandyo @WusatUllahKhan @shazbkhanzdaGEO pic.twitter.com/tcvSYC2Ikd
— Dr A Qadeer Memon (@PIRSANIA) September 6, 2023
بعد ازاں 5 ستمبر کو کشمور کا دھرنا پولیس کی یقین دہانی پر ختم کردیا گیا تھا لیکن کندھ کوٹ میں دھرنا جاری رہا ، جسے ختم کرانے کے لیے پولیس نے پہلے مذاکرات کیے پھر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر تشدد کیا۔
پولیس کے لاٹھی چارج کے نتیجے میں دس سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے۔
کندھ کوٹ کے شہریوں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے وکیل عبدالغنی بجارانی کی کال پر گولا موڑ انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا تھا، جس میں سینکڑوں شہری اور ورثا شریک ہوئے۔
هڪڙي آھي ڌاڙيلن جي ڀنگوار گينگ
ٻي وري هي پوليس جي ڀنگوار گينگ
اطلاع آھن ته هي ٽوال پاتل امجدشیخ جوخاص ڪنڌڪوٽ جوSHOقادر ڀنگوار آھي ۽ خنجر کنيل ھمراھ سندس گارڊ عمران ڀنگوار آھي, جن ڌرڻي تي پوليس جي پروٽوڪول ۾ حملوڪيو
اڄ ڌاڙيلن پوليس کي دل سان دعائون ڏنيون هونديون#kashmoreprotest pic.twitter.com/MSmnic1r5D— مصطفی مهراڻ 🙏 Mustafa Mehran (@Mustafa3113) September 6, 2023
دھرنے کے باعث سندھ سے پنجاب کی ٹریفک معطل ہوگئی۔ جس کے بعد ایس ایس پی امجد احمد شیخ دھرنے کو ختم کرانے کے لیے مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پہنچے۔
مسلسل ایک گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے، جس میں ایڈووکیٹ عبدالغنی بجارانی نے ایس ایس پی کو دو ٹوک جواب میں کہا کہ جب تک مغوی بازیاب نہیں ہوں گے تب تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔
تین تلوار کراچی میں کندھکوٹ میں کشمور پولیس کی مبینہ پولیس گردی کے خلاف اور
کشمور_کندھکوٹ کے مغویوں کی آزادی کیلئے سول سوسائٹی کا احتجاج جاری#ShameKandhkotPolice@ZaraHatKay_Dawn pic.twitter.com/l9wJRLvawV— Dr A Qadeer Memon (@PIRSANIA) September 6, 2023
ایس ایس پی کے واپس جانے کے بعد پولیس کی بھاری نفری لاٹھیوں کے ساتھ دھرنے والے مقام پہنچ گئی اور لاٹھی چارج شروع کردیا، جس پر مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے، پتھراؤ اور لاٹھیوں سے علاقہ میدان جنگ بنا دیا گیا۔
کشمور میں ہندو مغویوں کی بازیابی کا دھرنا چار دن بعد ختم, 3 مغوی بازیاب
پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد پولیس اور حکومت پر تنقید کی گئی اور صارفین نے لکھا کہ پولیس نے کبھی ڈاکوؤں پر تشدد نہیں کیا لیکن عام شہریوں کو مار کر ڈاکوؤں کو خوش کر رہی ہے۔
احتجاج کے بعد پولیس کا کشمور سے تین مغوی بازیاب کرانے کا دعویٰ