آصف علی زرداری پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث اسپتال داخل
سابق صدر کو پہلے بھی اسپتال داخل کرایا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے ذرائع کے مطابق سابق صدر گزشتہ ایک ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے، جس وجہ سے انہیں سانس لینے میں کچھ دشواری کا بھی سامنا رہا۔
تکلیف بڑھ جانے پر آصف علی زرداری کو 27 ستمبر کی شام کلفٹن کے نجی اسپتال داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں قائم میڈیکل بورڈ ان کا معائنہ کر رہا ہے جب کہ اطلاعات کے مطابق ان کے پھیپھڑوں کے کچھ پروسیجرز کل کیے جائیں گے۔
Pakistan Peoples Party (PPP) co-chairperson and former president Asif Ali Zardari was taken to a private hospital in Karachi after his health deteriorated, sources said on Tuesday.
For more: https://t.co/FnZ38HQn3B#etribune #news #AsifAliZardari
— The Express Tribune (@etribune) September 27, 2022
اطلاعات کے مطابق آصف علی زرداری پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، تاہم ان کے مرض سے متعلق مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی اور پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بھی اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
زائد العمری کے باعث آصف علی زرداری کو ماضی میں بھی متعدد بار اسپتال داخل کرایا جا چکا ہے اور وہ کورونا کا شکار بھی ہوچکے تھے۔
ضعیف العمری اور مختلف طبی پیچیدگیوں کے باعث آصف علی زرداری زیادہ ہجوم اور تقریبات میں شرکت سے بھی گریز کرتے رہے ہیں۔
آصف علی زرداری کو 27 ستمبر کو اسپتال داخل کرائے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کرنے لگا اور ان کی بیماری ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور لوگوں نے ان کی صحت پر تبصرے بھی کیے۔
Former president and #PPP co-chairman #AsifAliZardari was admitted to a private hospital in #Karachi on Tuesday after his condition worsened.
Read more: https://t.co/kCgrmymkle#SamaaTV pic.twitter.com/08L9WMTVfK
— Samaa News (@SamaaEnglish) September 27, 2022