عالمی ادارہ صحت کی سندھ حکومت کو سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک مدد کی یقین دہانی
ڈبلیو ایچ او نے صوبائی حکومت کو پانی صاف کرنے کی مشینیں فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا—فوٹو: وزارت صحت، سندھ
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے سندھ حکومت کو سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک مدد اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، حکومت اور ڈبلیو ایچ او کی اولین ترجیح متاثرین کی بحالی ہونی چاہیے۔
عالمی ادارہ صحت کے وفد کی ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل ریان (Dr Michael Ryan) کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر صحت سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے وزیر اعلیٰ ہائوس میں کی ملاقات کی۔
Karachi (September 29th, 2022) Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah meets with a World Health Organisation (WHO) delegation led by its Executive Director Dr. Michael Ryan at CM House. pic.twitter.com/2Vx7dIYson
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) September 29, 2022
ڈبلیو ایچ او کے وفد میں ہیڈ مشن پاکستان ڈاکٹر پالتھا ماہی پلا (Dr. Palitha Mahipala)، ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ایچ کیو ڈاکٹڑ مائیک ریان (Dr. Mike Ryan) ڈائریکٹر ڈاکٹر رچرڈ برین ڈان، سینئر ایمرجنسی آفیسر رابرٹ ہولڈن، انسیڈینڈ مینجر ڈاکٹر مشل لکویا، ڈبلیو ایچ او آفیسر سندھ ڈاکٹر سارا اور دیگر عہیدیدار شامل تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ اور وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے وفد کو صوبے میں سیلاب کے بعد اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہی دی گئی ہے اور وزیر اعلیٰ نے وفد کو بتایا تھا کہ صوبائی حکومت ڈبلیو ایچ او کے عہیدیداروں کو سندھ کے سیلابی زدہ علاقوں کا دورا کرا چکی ہے۔
.@DrMikeRyan along w/ WHO Rep. in Pakistan, Dr Palitha Mahipala & @WHOEMRO Emergency Director, Dr Richard Brennan met w/ CM Sindh @MuradAliShahPPP @SindhCMHouse to discuss the ongoing health response to flood devastation and to scale up the efforts within the next months. pic.twitter.com/69QNx3ALM2
— WHO Pakistan (@WHOPakistan) September 29, 2022
اس دوران عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر مائیکل نے کہا کہ سیلاب کے بعد بچوں میں ڈائریا، ملیریا اور دیگر بیماریوں کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور یہ کہ ہم نے دیکھا سیلاب اور بارشوں سے بڑے پیمانے پر لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے وفد نے کہا کہ سندھ حکومت کے ڈاکٹر اور نرسز کیمپوں میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں،
وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹیم کو بتایا کہ سیلابی صورتحال کو ایک ماہ ہوگیا ہے، 6 لاکھ لوگ کیمپوں میں منتقل ہوئے ہیں، سندھ میں پہلے کبھی اتنی بڑی آبادی متاثر نہیں ہوئی اور اس وقت بھی بچوں اور خواتین کے لئے نیوٹریشن سپلیمینٹ کی ضرورت ہے جب کہ ہم ڈائریا، ملیریا اور دیگر امراض کو رکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
.@DrMikeRyan, @WHO Rep. in Pakistan, Dr Palitha Mahipala & @WHOEMRO Emergency Director, Dr Richard Brennan met the Health Minister Sindh @AzraPechuho @SindhHealthDpt & were briefed on the ongoing health response, needs & challenges following flood crisis in Sindh. pic.twitter.com/54AjQ4ANJw
— WHO Pakistan (@WHOPakistan) September 29, 2022
اجلاس کے دوران وزیر صحت نے بتایاکہ حاملہ خواتین جو کیمپوں میں یا سڑکوں کے ساتھ رہ رہی ہیں ان کو طبی سہولت دے رہے ہیں۔
اس دوران ڈبلیو ایچ او نے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ سیلاب متاثرین کیلئے سندھ حکومت کی بھرپور مدد کی جائے گی اور ڈبلیو ایچ او پانی صاف کرنے کی کٹس اور دیگر سامال بھی مہیا کرے گا، ساتھ ہی کہ عالمی ادارہ صحت کے وفد نے صوبائی حکومت کو فوری طور پر پانی صاف کرنے کی 100 چھوٹی مشینز دینے کا اعلان بھی کیا۔
Karachi (29.09.2022): Sindh Minister for Health, Dr.@AzraPechuho met with Executive Director @WHO, Mr. Michael Ryan, D.G PDMA Sindh, Rep. of Pakistan Navy,Rep. of Pakistan Air Force, Rep. of Al-Khidmat Foundation & Rep. Saylani Welfare Trust. #PakistanFloods #SindhHealth pic.twitter.com/F4M2bOwy8c
— Health, SW, PHE & RD Department, Sindh (@SindhHealthDpt) September 29, 2022