تھرکول سے 300 سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے، وزیر اعظم
فوٹو: اے پی پی
وزیراعظم محمدشہبازشریف نے تھرکول کو معاشی ترقی کے لئے گیم چینجز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تھرکول منصوبہ علاقے کی ترقی اورخوشحالی کا منصوبہ ہے اور اس سے 300 سال تک ایک لاکھ میگا واٹ تک بجلی بنائی جا سکتی ہے۔
تھر انرجی بلاک ٹو اور تھر کول مائنز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار سے کثیر زرمبادلہ کی بچت ہو گی، کوئلے سے بجلی پیداکرنے والے تمام پاورپلانٹس کو تھر کے کوئلے پر منتقل کرناہو گا، سی پیک کے تحت توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری چین کا بہت بڑاتحفہ ہے، ریلوےلنک سے تھر کےکوئلے کی ملک بھر میں ترسیل میں آسانی ہوگی۔
LIVE #APPNews : Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addresses inaugural ceremony “Second Phase of Thar Coal Mines Project” @PakPMO @CMShehbaz https://t.co/3ASfMa4Kol
— APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) October 10, 2022
وزیراعظم نے کہاکہ تھر میں 175 ملین ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں اور ایک لاکھ میگاواٹ بجلی اگر ہم پیداکریں تو یہ 300 سال کا خزانہ ہے۔ ہمیں ایسی پالیسی بنانی چاہیے کہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے 4 ہزار میگاواٹ کے جو کارخانے ہیں انہیں بھی تھرکے کوئلے پر منتقل کیا جائے۔ دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کی وجہ سے ہمیں سنجیدگی سے اس پر غور کرنا ہوگا۔ توانائی ضروریات کوپوراکرنے کےلئے 24 ارب ڈالر خرچ کئے گئے ہیں۔ کوئلے سے استفادہ کرکے ملکی صنعتیں ترقی کریں گی، سستی مصنوعات پیدا ہوں گی ۔ خواتین ٹرک ڈرائیور سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
Prime Minister Shehbaz Sharif addressed the ceremony to mark the start of Commercial Operations of Thar Energy Limited and Phase-II of Sindh Engro Coal Mining Company (SECMC) Mine during his visit to Thar Coal Mines Block-II, Islamkot. pic.twitter.com/CKZtBgsoiS
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 10, 2022
وزیراعظم نے کہاکہ مشکلات کے باوجود منصوبے کی کی تکمیل پر چیئرمین حبکو اور ان کی ٹیم سمیت سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ 1996 میں سابق وزیراعطم شہید بےنظیر بھٹو جب اس علاقے کے دورے پرآئیں تو یہاں صحراتھا لیکن اب تھرتیزی سے ترقی کررہا ہے ۔ تھرکول منصوبہ علاقے کی ترقی اورخوشحالی کا منصوبہ ہے۔ دنیا میں کوئلےکی قیمت 67 ڈالر فی ٹن سے کم ہوکر 44 ڈالر پر آگئی ہے اور یہ مزید کم ہو کر 30 تک آنے کا امکان ہے، تھر کے کوئلے سے اس وقت پیداہونےوالی بجلی کی جو قیمت ہے وہ کم ہو کر 10 روپے فی یونٹ ہو جائے گی۔ تھرکول جدید ٹیکنالوجی سے تکیل پانے والا منصوبہ ہے۔ تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار سے کثیر ملکی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔
وزیر اعظم کے خطاب کے موقع پر تقریب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک ، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ، پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
Prime Minister Shehbaz Sharif inaugurated a 330 MW Power Plant of Thar Energy Limited (TEL) during his visit to Thar Coal Mines Block-II, Islamkot. pic.twitter.com/emifsjxdOb
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 10, 2022