سندھ حکومت کا اساتذہ کو بھی لائسنس جاری کرنے کا عندیہ

فوٹو: سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن

سندھ حکومت نے ڈاکٹرز، وکلا اور انجنیئرز سمیت دیگر اہم شعبہ جات کی طرح اساتذہ کو بھی لائسنس جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس ضمن میں کام کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اساتذہ کو ٹیچرز لائسنس جاری کرنے کا خیال پیش کیا تو لوگوں نے مذاق اڑایا اور لکھا کہ لائسنس تو ہتھیاروں کے ہوتے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ لوگ تنقید کرتے وقت بھول گئے کہ ڈاکٹرز، انجنیئرز اور وکلا کو بھی لائسنس جاری کیا جاتا ہے اور اسی طرح ہی مستقبل میں اساتذہ کو بھی لائسنس جاری کیا جائے گا اور وہ لوگ ہی ٹیچنگ کر سکیں گے جو حکومت سے لائسنس حاصل کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت پر بھی توجہ دے رہی ہے، کیوں کہ ٹیچرز کی پروفیشنل اہمیت اور ٹیچنگ ڈولپمینٹ کے لیے ضروری ہے کہ پڑھانے والے سرٹیفائیڈ ہوں