کراچی میں ہجوم کے ہاتھوں قتل 2 افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ
کراچی میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے جانیوالے افراد کی میتیں ان کےآبائی علاقوں میں بھجوادی گئیں۔
ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے جانیوالے اسحاق کی میت نوشہرو فیروز اور ایمن جاوید کی میت ٹھٹھہ بھجوائی گئی۔
ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کی میتیں بذریعہ ایمبولینسز ان کے آبائی علاقوں میں بھجوادی گئی
ٹھٹہ کے انجنیئر ایمن جاوید اور نوشہروفیروز کے اسحٰق پنہور کو مچھر کالونی میں مشتعل افراد نے تشدد کرکے 28 اکتوبر کو ہلاک کردیا تھا، پولیس کے مطابق انہیں اغوا کار سمجھ کر علاقہ مکینوں نے ہلاک کیا۔
دونوں افراد مچھر کالونی میں انٹینا چیک کرنے گئے تھے کہ ایک بچے سے راستہ معلوم کرنے پر لوگوں نے انہیں اغوا کار سمجھ کر ان پر حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق دونوں پر 500 سے 600 افراد نے حملہ کیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے