سندھ میں اسہال، نزلہ، زکام، بخار اورکھانسی میں اضافہ

حالیہ بارش و سیلاب کے متاثرین کو ایک کے بعد ایک چیلنج کاسامناہے اور اب یہ پیش گوئی کی جارہی ہےکہ یہ سردیاں انتہائی سخت ہونگی جبکہ مختلف بیماریاں بشمول ڈینگی اور ملیریا کا پھیلا ئو، بڑھتی ہوئی بھوک ، غربت ، خوراک کے بحران بھی برقرار ہیں۔

حالیہ سیلاب کے اکثرو بیشتر متاثرین ابھی تک خیموں میں ہیں اور وہ حکومت کی جانب سے ناکافی سہولتوں کی شکایات بھی کرتے آرہے ہیں ،ان کےعلاقوں سے بارش و سیلاب کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث مختلف بیماریوں، ڈینگی اور ملیریا کے پھیلا ئو کیساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی بھوک ، غربت ، خوراک کے بحران کے بعد اب سردیوں کی ٹھنڈ جیسے اہم چیلنجزکا سامنا ہے۔