کراچی میں وحشی ماموں نے کم سن بھانجی کی انگلیاں کاٹ دیں، بدترین تشدد
فوٹو:ٹائم نیوز
دارالحکومت کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں وحشی ملزم نے اپنی کمسن بھانجی کی انگلیاں کاٹ دیں، ان پر بدترین تشدد کرکے ان کے زخموں پر مرچیں تک چھڑک دیں۔
ٹائم نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹائون پولیس نے بتایا کہ ضلع خیرپور سے تعلق رکھنے والے ملزم سلمان لاشاری نے اپنی 7 سالہ بھانجی پر بدترین تشدد کرکے انہیں مبینہ طور پر جنسی ذیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔
واقعے سے متعلق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ واقعے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔
بچی کے چچا کی شکایت پر درج کی گئی ایف آر کے مطابق بچی گزشتہ 3 ماہ سے اپنے ماموں کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنی بہن کو فون کیا کہ ان کی بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، وہ 28 اکتوبر کو لاڑکانہ سے شاہ لطیف ٹاؤن آئی اور دیکھا کہ بیٹی پر ’سنگین تشدد‘ کیا گیا تھا جب کہ ملزم نے اپنی بہن کو بھی دو دن قید کیا اور اس کے سامنے کمسن بیٹی پر تشدد بھی کیا
بعد ازاں کمسن بچی کے چچا کی فریاد پر شاہ لطیف ٹائون میں مقدمہ دائر کیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
شکایت کنندہ نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ان کی بہن کی موجودگی میں ملزمان سلمان، ان کی بیوی ثمرین اور غفار نے بچی کو مارنا شروع کیا اور چاقو سے حملہ کیا اور قتل کی نیت سے ان کے جسم پر ابلا ہوا پانی پھینک دیا۔
دوسری جانب جناح اسپتال کی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ 6 سالہ بچی کو تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود سے لایا گیا جہاں ابتدائی رپورٹ میں جنسی زیادتی کے علاوہ بچی کے ساتھ تشدد کے شواہد ملے ہیں۔
پولیس سرجن نے معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کو بتایا کہ بچی کے جسم کے ’اہم حصے‘ سے لال مرچ کا پاؤڈر ملا ہے۔
ن کا کہنا تھا کہ بچی کی ایک انگلی چاقو سے کاٹ دی گئی ہے جبکہ مزید دو انگلیوں سے بھی کھال اتاری گئی ہے اور یہ زخم دو سے تین دن پرانے ہیں۔
پولیس سرجن نے کہا کہ پولیس کو دیے گئے بیان میں بچی نے کہا کہ ’ان کی خالہ نے ان کی انگلیاں کاٹیں او خالہ کے بھائی نے ریپ کیا‘۔
ادھر واقعے کے فوری بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ ایسے درندوں کو منتطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔