خیرپور کی گلوکارہ زاھدا پروین کا بااثر شخص پر شادی کے بغیر بچے پیدا کروانے کا الزام
شمالی سندھ کے ضلع خیرپور کی مقامی گلوکارہ زاھدا پروین نے بااثر شخص اعظم چانڈیو پر شادی کیے بغیر بچے پیدا کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں ایک دہائی سے ریپ کا نشانہ بناتے آ رہے ہیں۔
جاری کردہ اپنے ویڈیو میں بیان میں زاھدا پروین نے دعویٰ کیا کہ اعظم چانڈیو شخص ان کے ساتھ 8 سے 10 سال سے جنسی تعلقات استوار کرتے آ رہے ہیں اور انہیں اس عمل سے پانچ بچیاں بھی ہوگئیں۔
ان کے مطابق اب وہ انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ انہیں اپنی کمائی میں پیسے دیں، دوسری صورت میں وہ ان سمیت ان کی بچیوں کو بھی قتل کردے گا۔
گلوکارہ نے دعویٰ کیا کہ اعظم چانڈیو نے ان کے رشتے داروں کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔
خیرپور کی گلوکارہ زاھدا پروین کا بااثر شخص پر شادی کے بغیر بچے پیدا کروانے کا الزام#SindhMatters #ZahidaParveen #Khairpur pic.twitter.com/gxX6udfFMT
— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) November 4, 2022
گلوکارہ نے دعویٰ کیا کہ بااثر ان کے ساتھ ایک دہائی سے نکاح کے بغیر ان کے ساتھ ہمبستری کرتے آ رہے ہیں اور اس عمل سے انہیں پانچ بچیاں بھی ہوچکی ہیں اور اب اعظم چانڈیو انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون اس سے پہلے سامنے نہیں آئی تھیں اور انہوں نے نکاح کیے بغیر پانچ بچیوں کی پیدائش کے وقت بھی اعظم چانڈیو پر کوئی الزام نہیں لگایا تھا۔
فوری طور پر پولیس نے مذکورہ معاملے پر کوئی موقف نہیں دیا جب کہ سوشل میڈیا پر گلوکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعظم چانڈیو کو گرفتار کرکے انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔