خیرپور کی خاتون کا شوہر اور اس کے دوستوں پر برہنہ ویڈیوز بنانے کا الزام
فوٹو: وائرز
شمالی سندھ کے ضلع خیرپور کی شادی شدہ خاتون نے شوہر اور اس کے دوستوں پر برہنہ ویڈیوز اور تصاویر بناکر انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
خیرپور کے تعلقہ کنگری کے گائوں پیر بادل شر کی رہائشی خاتون صائمہ لاکھو نے اپنے شوہر ثنا اللہ لاکھو اور ان کے دوستوں کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے ان پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام عائد کیا۔
ٹائم نیوز کے مطابق خاتون نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شوہر اور ان کے دوستوں آزاد گھلو اور ظفراللہ بگٹی کی جانب سے ان کی قابل اعتراض تصاویر کو وائرل کیے جانےکے بعد ان کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
خاتون نے اپنی درخواست میں شوہر کو مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
خاتون کے مطابق شوہر اور ان کے دوستوں نے ان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلا دی ہیں، جس کے باعث ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔