حیدرآباد کے پہلے پیپلز بس روٹ کا اعلان، 15 کلو میٹر تک بس چلے گی
سندھ حکومت نے صوبے کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کے پہلے روٹ کا اعلان کردیا جو کہ 15 کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل ہے اور جلد ہی بس کے دوسرے روٹس کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔
چند دن قبل سندھ حکومت کی پیپلز بس سروس کا حیدرآباد میں ٹیسٹ ڈرائیو کرکے اسے وہاں چلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کا آغاز جولائی 2022 سے دارالحکومت کراچی سے کیا تھا اور ابتدائی طور پر شہر کے 8 روٹس پر انہیں چلایا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہیں 15 سے زائد روٹس پر چلایا گیا۔
اس وقت پیپلز بس سروس کے تحت کراچی میں 300 سے زائد سرخ رنگیں جدید بسیں یومیہ ہزاروں افراد کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں، تاہم اب ان بسوں کا دائرہ بڑھا کر حیدرآباد تک کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
چین سے منگوائی گئیں یہ بسیں 14 میٹر طویل ہیں۔ ان میں 30 نشستیں ہیں۔ ایک بس میں تقریباً 100 افراد کے کھڑے ہو کر سفر کرنے کی گنجائش ہے۔
بعد ازاں شمالی سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بھی پیپلز بس کی سروس شروع کی گئی تھی اور وہاں بھی لوگ اس سروس سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔
After Karachi & Larkana, now the people of #Hyderabad will be able to commute through #PeoplesBusService. As promised we are expanding it across the province so that every citizen can enjoy with the best travel facility. Inshallah bus service will be start in this month. pic.twitter.com/7vUcyeYs6v
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) November 4, 2022
اب اس کا آغاز صوبے کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں رواں ماہ کے اختتام تک کردیا جائے گا۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے تصدیق کی کہ نومبر کے آخر تک پیپلز بس کو حیدر چوک سے ہٹری پولیس اسٹیشن تک چلایا جائے گا۔
یہ بس حیدرآباد شہر کے مرکز یعنی حیدر چوک سے ہٹری تھانے تک 15 کلومیٹر پر محیط سفر طے کرے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ روٹ پر 15 بس اسٹاپ بنائے جائیں گے، پیپلز بس سروس حیدر چوک سے گل سینٹر، ٹھنڈی سڑک، ایگریکلچر کمپلیکس، وحدت کالونی، سندھ میوزیم، قاسم چوک، جیل روڈ، اسرا اسپتال تک چلے گی اور ہٹڑی تھانے پر ختم ہوگی۔
انہوں نے بتاایا کہ وعدے کے مطابق پیپلز بس سروس کو صوبے بھر میں پھیلایا جا رہا ہے تاکہ ہر شہری بہترین سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں، انشاء اللہ، رواں ماہ کے آخر تک حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔
"حيدرآباد کے شہریوں کیلئے خوشخبری"
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی پیپلز بس سروس کی جدید بسوں کے ٹیسٹ ٹرائل کا آغاز کردیا گیا#Hyderabad #PeoplesBusService #transportationservices #SindhGovt pic.twitter.com/GVNUKpA8C4
— Peoples Bus Service (@pbsbrtsindh) November 4, 2022