سندھ کی سیلاب سے تباہ 70 سڑکوں کی مرمت کے لیے 46 ارب روپے منظور
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہونے والی صوبے بھر کی 71 سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے لیے 46 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے سڑکوں کی تعمیر کے اہم ترین اجلاس میں سید مراد علی شاہ نے صوبے کی تباہ ہونے والی 71 سڑکوں کی فوری تعمیر اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر 46 ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کرنے کی منظوری دی۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 23 اضلاع میں 71 سڑکوں کی مجموعی لمبائی 1473 ہے، جنہیں شدید بارشوں اور سیلاب سےکافی نقصان پہنچا۔
انہیں معلومات دی گئی کہ ضلع جامشورو میں 157 کلومیٹر پر محیط چھ سڑکیں، دادو میں 149 کلومیٹر پر محیط پانچ سڑکیں، شہید بینظیر آباد میں 106 کلومیٹر پر محیط تین، نوشہروفیروز میں 137 کلومیٹر پر محیط نو، حیدرآباد میں بیس کلومیٹر پر محیط دو، ٹنڈو الہیار میں 94 کلومیٹر پر مبنی چھ سڑکیں شامل ہیں۔
Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah presides over a meeting to decide reconstruction of the road network damaged by floods at CM House. The floods have damaged 71 roads of 1,473km and their overhauling would cost around Rs1473.3 billion. pic.twitter.com/5HZ263Nlzw
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) November 4, 2022
انہیں بتایا گیا کہ ٹنڈو محمد خان میں 19 کلومیٹر، ٹھٹھہ میں 65 کلومیٹر، سجاول میں 56 کلومیٹر، بدین میں 71 کلومیٹر، میرپورخاص میں 80 کلومیٹر، عمرکوٹ میں 20 کلومیٹر، سانگھڑ میں 46 کلومیٹر، سانگھڑ میں ایک اور تھرپارکر میں 35 کلومیٹر کی سڑکیں تباھ ہوئیں۔
وزیر اعلیٰٗ کو بتایا گیا کہ سکھر میں 58 کلومیٹر، گھوٹکی میں 9 کلومیٹر، خیرپور میں 23، شکارپور میں 67 کلومیٹر، جیکب آباد میں 45 کلومیٹر جب کہ کشمور ایٹ کندھ کوٹ 56، لاڑکانہ میں 92 اور قمبر-شہداد کوٹ میں 67 کلومیٹر پر محیط سڑکیں تباہ ہوئیں۔
اجلاس کے دوران صوبائی وزیر ورکس ضیاء عباس شاہ نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ سڑکوں کی لاگت کا تخمینہ 46 ارب روپے 32 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس پر وزیراعلیٰ نے اسکیم کی منظوری دیتے ہوئے حکام کو باقاعدہ طور پر حتمی شکل دینے اور جلد سے جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔