کراچی میں پہلے سندھ مورت مارچ کا انعقاد

فوٹو: ریاض سہیل، ٹوئٹر

صوبائی دارالحکومت کراچی میں پہلے سندھ مورت مارچ میں پاکستان بھر سے مخنث اور ٹرانس جینڈر افراد سمیت انسانی حقوق کے رہنمائوں، سیاستدانوں اور عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔

سندھ مورت مارچ کا انعقاد کراچی کےتاریخی فیریئر ہال میں کیا گیا اور بعد ازاں ٹرانس جینڈر پریڈ کا انعقاد بھی کیا گیا۔

سندھ مورت مارچ میں ذوالفقار بھٹو جونیئر سمیت صوبائی وزیر شہلا رضا، سماجی رہنما شیما کرمانی اور دیگر اہم رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

ٹرانس جینڈر مارچ کے دوران نہ صرف دارالحکومت بلکہ سندھ بھر سے بھی مخنث افراد نے شرکت کی جب کہ سندھ کے علاوہ ملک کے مخٹلف شہروں سے بھی مخںث اور ٹرانس جینڈرز نے بھی شرکت کی۔

سندھ مورت مارچ کے دوران خواجہ سرائوں اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے تیسری جنس کے افراد کے حقوق کو یقینی بنانے کے مطالبات بھی کیے جب کہ ٹرانس جیںڈرز ایکٹ کو بھی منظور کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

سندھ مورت مارچ کے دوران رہنمائوں نے ملک بھر میں خواجہ سرا افراد سمیت ٹرانس جینڈرز کو یکساں حقوق دینےکا مطالبہ بھی کیا۔

 

سندھ مورت مارچ میں عام شہریوں، انسانی حقوق کے رہنمائوں اور مختلف شعبہ ہائے تعلقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کےباعث ٹرانس جینڈر مارچ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بھی رہا اور لوگوں نے اس کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس پر تبصرے بھی کیے۔

لوگوں نے کراچی میں سندھ مورت مارچ کے انعقاد کو نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کی تاریخ کی اہم ترین سماجی تبدیلی قرار دیا۔

خواجہ سرا افراد کا آئندہ ماہ سندھ مورت مارچ کرنے کا اعلان

سندھ مورت مارچ سے قبل چند سال سے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں محدود پیمانے کی ٹرانس جینڈر پریڈز ہوتی رہی ہیں مگر پہلی بار ملکی سطح پر خواجہ سرا افراد کا بڑا اجتماع ہوا، جس پر عالمی میڈیا نے بھی رپورٹنگ کی۔