جئے بھٹو نہیں اب جئے عوام کا نعرہ لگےگا، ذوالفقار بھٹو جونیئر
فوٹو: سعید لاشاری، ٹوئٹر
سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے واحد پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کراچی میں ہونے والے پہلے سندھ مورت مارچ میں اس وقت تیش میں آگئے جب وہاں جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے۔
https://twitter.com/shaukatkorai/status/1594324437096185858
جئے بھٹو کے نعرے لگنے کےبعد اسٹیج پر موجود ذوالفقار بھٹو جونیئر نے مائیک لیتے ہوئے لوگوں کو جئے بھٹو کے نعرے لگانے سے روک دیا اور ان سے جئے عوام کے نعرے بھی لگوائے۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کراچی کے تاریخی فیریئر ہال میں ہونے والے سندھ مورت مارچ میں شرکت کی اور وہاں خطاب کے دوران ٹرانس جینڈر افراد کےحقوق کی بات بھی کی۔
Wonderful speech by @BhuttoZulfikar at Farer Hall karachi in Moorat march.#SMM22 pic.twitter.com/DrXTCpMdqN
— Jaleel Agha☭ (@JaleelAghaAdv) November 20, 2022
سندھ مورت مارچ کے دوران جب صوبائی وزیر شہلا رضا خطاب کے بعد واپس گئیں تو انہوں نے جاتے جاتے جئےبھٹو کے نعرے لگوائے اور مارچ میں موجود شرکا نے بھی جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔
جئے بھٹو کے نعرے سننے کے بعد ذالفقار علی بھٹو جونیئر تیش میں آگئے اور انہوں نے میزبان سے مائیک چھینتے ہوئے لوگوں کو جذباتی انداز میں جئے بھٹو کے نعرے لگانے سے روک دیا۔
Shehla raza was speaking in @MooratMarch and she ended with “JEAY BHUTTO”
Junior Zulfiqar bhutto hold the mic and responded.
Love you too Junior ♥️ pic.twitter.com/npExbjAJE6— XaGar MostaفA (@a_xagar) November 20, 2022
انہوں نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ اب جئے بھٹو کے نہیں بلکہ جئے عوام کے نعرے لگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو کا کوئی حق نہیں اس لیے اب جئے بھٹو چھوڑیں اور جئے عوام اور سدا جئے عوام کے نعرے لگائیں۔
Zulfiqar Ali Bhutyo junior at moorat march . .@BhuttoZulfikar pic.twitter.com/lfr7kF4Mmz
— Saeed Lashari (@SaeedLashariPh1) November 20, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھٹو کے وارث ہیں لیکن عوام پر عوام کا حق ہے، ان کا عوام پر کوئی حق نہیں، اس لیے اب جئے بھٹو کے بجائے جئے بھٹو کے نعرے لگیں گے۔
ذواالفقار علی بھٹو جونیئر کی جانب سے جئے بھٹو کے نعرے رکوا کر جئے عوام کے نعرے لگوانے پر ان کی تعریفیں بھی کی گئیں اور لوگوں نے ان کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے جئے عوام کے نعرے بھی لگائے۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی جانب سے بھٹو کے بجائے عوام کے نعرے لگوانے پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں حقیقی عوامی لیڈر بھی قرار دیا۔
Hope to see you all at @MooratMarch happening today at Frere Hall, in fact it is happening now as we speak 2-5pm! pic.twitter.com/9pX3QUqEnq
— Zulfikar Ali Bhutto ذوالفقار علي ڀٽو (@BhuttoZulfikar) November 20, 2022
کراچی میں پہلے سندھ مورت مارچ کا انعقاد
بطور سندھی خود کو مخلوط النسل افراد اور جانوروں کا محافظ سمجھتا ہوں، جونیئر ذوالفقار بھٹو