میرپور خاص میں سستا آٹا لینے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 بچوں کا باپ جاں بحق

فائل فوٹو: ٹوئٹر

میرپور خاص میں سستا آٹا لینے کے دوران لوگوں کی بھگدڑ مچنے کے دوران لوگوں کے پیروں تلے آکر 8 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا۔

میرپور خاص کے علاقے گلستان بلدیہ میں محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے سرکاری نرخ پر سستا آٹا ٹرک پر فروخت کیا جارہا تھا، جسے خریدنے کے لیے شہریوں کی بہت بڑی تعداد اسٹال پر آگئی۔

 

سندھ حکومت گزشتہ چند ماہ سے صوبے کے مختلف شہروں میں ٹرکوں پر سستے آٹے کے اسٹال لگا رہی ہے، جہاں لوگوں کا زیادہ رش دیکھا جاتا رہا ہے مگر اس باوجود صوبائی حکومت نے منظم انداز میں آٹے کے اسٹال لگانے کے کوئی انتظامات نہیں کیے۔

 

https://twitter.com/Muhamma36300041/status/1611795460284649472

 

اس وقت ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی آٹے کی قلت اور مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ رکھی ہے، بازار میں فی کلو آٹا 160 روپے تک دستیاب ہے جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے 100 روپے فی کلو کے حساب سے آٹے کی فراہمی کی جا رہی ہے مگر سستے آٹے کے اسٹالز پر بہت رش رہتا ہے۔

سستے آٹے کے حصول کے کے دوران میرپور خاص میں بدنظمی ہوئی اور بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں لوگ ٹرک سے نیچے گر گئے ۔ بھیڑ میں 8 بچوں کا باپ اور مزدور ’ہرسنگ پولی‘ لوگوں کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔

https://twitter.com/AttiQueSiaL/status/1612007505537679360

وہاں موجود عینی شاہدین کے مطابق خواتین اور نوجوانوں نے ٹرک پر چڑھ کر آٹا حاصل کرنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے ٹرک چلا دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زمین پر گرے اور پھر وہاں بدنظمی ہوئی اور کئی لوگ نیچے گر گئے جس کے نتیجے میں 8 بچوں کا باپ اور مزدور ہرسنگ پولی لوگوں کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔

 

https://twitter.com/DarsAbdullah/status/1611697017931108352

 

بعد ازاں جاں بحق ہونے والے شخص کے اہل خانہ نے لاش کے ساتھ میرپور پریس کلب پر احتجاج کیا اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔انتظامیہ کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے ٹرک بھیجنے کی اطلاع نہیں دی گئی جب کہ اس سے قبل ہم پولیس اور محکمے کو کہہ چکے ہیں کہ وہ ہمیں مطلع ضرور کریں۔ اگر ہمیں اطلاع دے دی جاتی تو اقدامات کیلیے پولیس اہلکاروں کو تعینات کرتے تو شاید بدنظمی نہ ہوگی۔

ادھر ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے محکمہ خوراک کی جانب سے ٹرک بھیجنے کی اطلاع نہیں دی گئی جبکہ اس سے قبل ہم پولیس اور محکمے کو کہہ چکے ہیں کہ وہ ہمیں مطلع ضرور کریں۔

 

https://twitter.com/AdnocZ/status/1611931090184290304