بلدیاتی انتخابات: کراچی سمیت حیدرآباد میں بھی پیپلز پارٹی آگے

اسکرین شاٹ

صوبے کے دو اہم اور بڑے ڈویژنز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک سامنے آنے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق دونوں ڈویژنز میں صوبائی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آگے ہے۔

دارالحکومت کراچی اور حیدرآباد میں گزشتہ روز 15 جنوری کو انتخابات ہوئے تھے، اس سے قبل 26 جون کوصوبے کے باقی ڈویژن میں انتخابات ہوچکے تھے۔

کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے آنےکا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر تصدیقی نتائج میں پیپلز پارٹی سرفہرست ہے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی کی 246  یوسیز میں سے 71 یوسیز کے نتائج سامنے آگئے جن میں پیپلزپارٹی 37 یوسیز کے ساتھ پہلے، پی ٹی آئی 14  کے ساتھ دوسرے اور جماعت اسلامی 14 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کراچی کے لیاری ٹاؤن کی 13 میں سے 12 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 11 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لی ہیں اور  پی ٹی آئی ایک نشست پر کام یاب ہو سکی ہے۔

 

کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات

 

صدر ٹاؤن کی تمام 13 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں پی ٹی آئی اب تک 8 نشستیں حاصل کر چکی ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے صدر ٹاؤن کی 4 نشستیں حاصل کی ہیں، صدر ٹاؤن کی ایک نشست تحریک لبیک نے حاصل کی ہے۔

حیدرآباد ڈویژن کے غیرحتمی  نتائج کے مطابق ڈویژن کے کل 9اضلاع میں 3101 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی مجموعی طور پر 870 نشستیں جیت چکی ہے۔

آزاد امیدوار 70 نشستیں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں جب کہ  تحریک انصاف100، جماعت اسلامی 69 اور  جی ڈی اے11نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔

پیپلز پارٹی نے دادو، مٹیاری، جام شورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول کی ضلع کونسلوں میں برتری حاصل کر لی جب کہ  ٹنڈو الہ یار میونسپل کمیٹی میں بھی میدان مار لیا۔

میونسپل کمیٹی دادو، بول ہاری، مٹیاری، جوہی، کوٹری اور سیہون شریف میں بھی پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے۔

 میونسپل کمیٹی میہڑ میں لیاقت جتوئی کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے برتری حاصل کر لی۔