تحریک انصاف کے خرم شیر زمان یوسی کا انتخاب ہار گئے
فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر
صوبائی دارالحکومت کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا سب سے بڑا سیٹ اپ سامنے آگیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی اور کراچی کے میئر کے امیدوار خرم شیر زمان یونین کونسل (یوسی) کا انتخاب بھی ہار گئے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق خرم شیر زمان نے کراچی کے ضلع جنوبی میں صدر ٹاؤن کی یوسی 11 سے چیئرمین کا الیکشن لڑا لیکن وہ صوبائی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سے شکست کھاگئے۔
بلدیاتی انتخابات: کراچی سمیت حیدرآباد میں بھی پیپلز پارٹی آگے
پی ٹی آٓئی کراچی کے صدر اور کراچی میئر کے امیدوار خرم شیر زمان کو پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم کے ہاتھوں ان کو شکست ہوئی۔
خرم شیر زمان اسی علاقے سے دس سال سے ایم پی اے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کا امیدوار بھی قرار دیا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق دارالحکومت کراچی کی 246 یو سیز میں سے 40 کے نتائج آ گئے جس میں اب تک پیپلز پارٹی 23 اور تحریک انصاف11 نشستوں پر کامیاب ہو سکی ہے۔
جماعت اسلامی نے 4 نشستیں جیتی ہیں جبکہ ٹی ایل پی ایک نشست جیت گئی۔