کوئلے کی کان میں مزدوری کرنے والے نوجوان نے پی پی امیدوار کو شکست دے دی

فوٹو: فیس بک

حیدرآبا ڈویژن کے ضلع جامشورو میں یونین کائونسلر کی سیٹ پر کوئلے کی کان میں مزدوری کرنے والے نوجوان نے صوبائی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔

ضلع جامشورو کے ٹائون مانجھند کی یونین کونسل (یوسی) انڑ پور میں کوئلے کی کان میں مزدوری کرنے والے نوجوان دلاور کھوسو نے بلدیاتی انتخابات میں پی پی کے امیدوار کو شکست دے کر نئی سندھ کی بنیاد رکھ دی۔

بدین میں بلدیاتی الیکشن میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کامیاب

نوجوان دلاور کھوسو سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اترے تھے، وہ گھر چلانے کے لیے کوئلے کی کان میں مزدوری کرتے ہیں اور روشن خیال ہونے کی وجہ سے ایس یو پی میں شامل ہوئے اور سیاست میں آکر اپنی یوسی کو تبدیل کرنے کے عزم کی وجہ سے انتخابی میدان میں اترے۔

جامشورو میں اگرچہ ایس یو پی کا بھی اثر و رسوخ ہے، تاہم وہاں بھی پیپلز پارٹی کے وڈیروں اور منجھے ہوئے سیاستدانوں نے اپنا سیاسی اثر قائم کر رکھا ہے۔

نوجوان دلاور کھوسو کو پیپلز پارٹی کے امیدوار کو شکست دینے پر سندھ بھر سے مبارک باد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔