بدین میں بلدیاتی الیکشن میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کامیاب
فوٹو: فیس بک
حیدرآباد ڈویژن کے ضلع بدین میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے نصف درجن امیدوار کامیاب ہوگئے۔
بدین کی یونین کونسل38 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کےسائیں بخش جمالی ضلع کونسلر منتخب ہوئے جب کہ ان کے 3 بھائی، بیٹا اور بھتیجا کامیاب قرار پائے۔
دارالحکومت کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا
سائیں بخش جمالی کے بھائی عطا جمالی یونین کونسل37 میں ضلع کونسلر منتخب ہوئے۔ یونین کونسل 33 میں سائیں بخش کے دوسرے بھائی غلام رسول جمالی چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہوئے۔
اسی طرح یونین کونسل38 میں تیسرے بھائی صدر جمالی بھی چیئرمین منتخب ہوے۔ یونین کونسل37 میں سائیں بخش جمالی کا بھتیجا حاکم علی جمالی چیئرمین منتخب ہوا جبکہ ٹاؤن کمیٹی ٹنڈو باگو، وارڈ نمبر2 میں ان کا بیٹا خان صاحب جمالی کونسلر منتخب ہوگیا۔
ضلع بدین میں مجموعی طور پر پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جب کہ حیدرآباد ڈویژن میں بھی پی پی پہلے نمبر پر رہی۔