نصف صدی بعد پیپلز پارٹی صوبائی دارالحکومت کی بڑی پارٹی بن گئی

فوٹو: پیپلز پارٹی

صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران صوبائی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) دارالحکومت کراچی میں سب سے زیادہ نشستیں جیت کر نصف صدی بعد وہ شہر کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔

آخری بار 1970 کی دہائی میں پیپلز پارٹی دارالحکومت کراچی کی سب سے مقبول پارٹی تھی اور اب 15 جنوری 2022 کو ہونے والے انتخابات میں اس نے 235 میں سے 93 سیٹیں حاصل کرکے سب سے مقبول جماعت کا درجہ حاصل کرلیا۔

دارالحکومت کراچی کی مقبول ترین جماعت سمجھی جانے والی متحدہ قومی موومنٹ  (ایم کیو ایم) نے اس بار بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا، جس وجہ سے ممکنہ طور پر پیپلز پارٹی شہر کی مقبول پارٹی بن کر سامنے آئی۔

دارالحکومت کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

اس بار کراچی کی 235 نشستوں میں سے جماعت اسلامی 86 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی،

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2018 میں صوبائئ دارالحکومت سے عام انتخابات میں دو تہائی نشستیں جیتنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلدیاتی انتخابات میں صرف 40 یوسیز جیت سکی، پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان یوسی کی نشست سے بھی ہار گئے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن نے بھی کراچی بلدیاتی الیکشن میں سات نشستیں جیتیں جبکہ تین نشستوں پر آزاد امیدوار اور تین پر جے یو آئی ایف کے امیدوار فتح مند رہے، تحریک لبیک نے دو اور مہاجر قومی موومنٹ نے ایک نشست جیتی۔