سندھ بھر کے 10اضلاع کے ٹریژری میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف 

صوبے کے دس اضلاع کے ٹریڑری دفاتر میں تقریبا 50 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن اور گھپلوں کا انکشاف سامنے آنے کے بعد عوام میں غم و غصے کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے 10 اضلاع کے ٹریڑری دفاتر میں مذکورہ کرپشن سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی مد میں کی گئی، جس کا سیکرٹری فنانس نے نوٹس لیتے ہوئے 14 ٹریژری افسران کو معطل کر دیا ۔

محکمہ فناننس کے مطابق ضلع سانگھڑ، دادو، بدین، حیدرآباد، ٹھٹھہ ،عمرکوٹ ،گھوٹکی ، ٹنڈو الہ یار ، قمبر شہداد کوٹ اور نوشہرو فیروز کے 14 ٹریژری افسران کو ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کرپشن کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے ۔

محکمہ فنانس کا کہنا ہے کہ جلد ہی معطل افسران کے خلاف انکوائری شروع کی جائے گی، معطل کیے گئے افسران میں گریڈ 14 سے 17 تک کے افسران شامل ہیں ۔