سندھ حکومت کا کسانوں کو کھاد کی مد میں 60 ہزار روپے تک سبسـڈی دینے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے گزشتہ سال بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سےمتاثرہ کسانوں کو کھاد کی مد میں فی کس 60 ہزار روپے تک سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے مشیر زراعت منظور وسان نے بتایا کہ سندھ حکومت نے تھرڈ فیز میں یوریا، ڈی اے پی کھاد پر فی ہاری کو 60 ہزار روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2 لاکھ 34 ہزار313 ہاریوں کو کھاد کی مد میں سبسڈی دی جائے گی،یوریا، ڈی اے پی کھاد پرسبسڈی رقم فی ہاری کو60 ہزار دی جائے گی۔
منظوروسان کا مزید کہنا ہے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت14.059 بلین روپے ہاریوں کودیے جائیں گے، ایک اورساڑھے12ایکڑتک زمین رکھنے والے ہاری کو برابر سبسڈی رقم ملے گی۔
ان کے مطابق دوسرے فیز کے کسانوں کو بیج کی مد میں فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی رقم دی جارہی ہے۔