پی پی کے ترانے ’دلا تیر بجا‘ پر بھارتی بھی جھوم اٹھے
پاکستان پیپلز پارٹی کا بلوچی زبان میں گایا گیا شہرہ آفاق ترانہ ‘دِلا تیر بجا’ نہ صرف سندھ اور پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی مقبول ہے اور اب اسی ترانے پر پڑوسی ملک بھارت کے افراد کو نائٹ کلب میں جھومتے دیکھا گیا۔
جی ہاں، پیپلز پارٹی کے ترانے ’دلا تیر بجا‘ کو بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے نائٹ کلب کی ڈیسک جوکی (ڈی جے) کرن ڈیمبلا نے چلایا تو وہ اس کی دھن پر نہ صرف خود ناچنے لگیں بلکہ اس ترانے پر کلب میں موجود دیگر مرد اور خواتین بھی رقص کرنے لگے۔
بھارتی ڈی جے کی ’دلا تیر بجا‘ کی ویڈیو پاکستان میں تو اب وائرل ہوئی ہے، تاہم انہوں نے مذکورہ ویڈیو گزشتہ ماہ 20 مئی کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔
ڈی جے کرن ڈیمبلا کی جانب سے گزشتہ ماہ کی گئی ویڈیو اچانک حال ہی میں پاکستان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور چند ہی دن میں ان کی ویڈیو کو 20 لاکھ کے قریب بار دیکھا گیا۔
اپنے گانے کو وائرل ہوتا ہوا دیکھ کر بھارتی ڈی جے نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ’دلا تیر بجا‘ کو اپنا پسندیدہ ترین گانا بھی قرار دیا اور کہا کہ وہ مذکورہ گانے کو دیگر نائٹ کلبس میں بھی چلانا چاہتی تھیں مگر انہیں وہاں اس کی اجازت نہیں دی گئی۔
#PPP’s magical song Dilan Teer Bijan rocks in India too ❤️🇮🇳 🇱🇾🇵🇰 @BBhuttoZardari pic.twitter.com/PKLYsTRj9B
— Ayesha Abbas 🇱🇾 (@Ayeshasolangi71) June 9, 2023
بھارتی ڈی جے کی جانب سے ’دلا تیر بجا‘ کی شیئر کی گئی ویڈیو کو پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین نے شیئر کرتے ہوئے نہ صرف ترانے کی تعریفیں کیں بلکہ بھارتی ڈی جے کے ڈانس کو بھی سراہا۔
خیال رہے کہ ’دلا تیر بجا‘ کو 1987 میں ریلیز کیا گیا تھا، اس کی دھن پارٹی کے کارکن لیاری کے رہائشی ظہور احمد زیبی نے ترتیب دی تھی۔
#PPP song playing in a club of #Hyderabad Deccan #India by DJKBDELLE🙃😉 https://t.co/3xi17bfYvN pic.twitter.com/qXEvB2JZ9w
— ثناء فخر (@SanaFakhar_) June 9, 2023
پیپلز پارٹی کے اس ترانے کی گلوکاری شبانا نوشی نے کی تھی اور اسے پارٹی کا سب سے مقبول ترانا اور گانا قرار دیا جاتا ہے، جسے سندھ سمیت دیگر صوبوں میں ہونے والی شادیوں کی تقریبات میں بھی سنا جاتا رہا ہے۔
PPP's anthem 'Dila Teer Bija' by Shabana Noshi played in a club of Hyderabad in India.
This is the power of good music! ❤️ pic.twitter.com/Ew0qaiI8MW
— Sameer Siddiqui #TaxTheRich (@SenatorSameer) June 8, 2023