سندھ بجٹ میں این جی اوز کے لیے 2 ارب 70 کروڑ روپے مختص

سندھ حکومت نے 37 ارب خسارے کا 22 کھرب  44 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا, جس میں سےتقریبا 2 ارب 70 کروڑ ارب روپے مختلف فلاحی اداروں کے لیے رکھے گئے ہیں۔

سندھ میں خواتین اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈز مختص

وزیر اعلیٰ سندھ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نئے سال کے بجٹ میں سندھ حکومت نے این جی او (ہینڈز ) کو 25 کروڑ، دارالسکون کیلئے20کروڑ،آرفن وڈو اسپورٹ پرو گرام کیلئے 10کروڑ ،اور سنیئر سٹیزن کیلئے 5 کروڑ کی گرانٹ رکھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ پیپلز پروگرام کیلئے 2 ارب کی گرانٹ رکھی گئی ہے، بار ایسوسی ایشن کیلئے 25کروڑ اور پاکستان انسٹی ٹیویٹ آف انٹر نیشنل افیئرز کراچی کے لئے 2 کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ہے۔