سندھ بجٹ: سیاحت و ثقافت کے لیے 2 ارب 90 کروڑ مختص
سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکمہ ثقافت سیاحت ، نواردات و آرکائیو کے 26 نئے اور 40جاری منصوبوں کے لئے2ارب 86 کروڈ 72لاکھ روپوں سے زائد رقم مختص کی ہے.
بجٹ دستاویزات کے مطابق ان میں 40 جاری منصوبوں کیلئے 2 ارب46 کروڈ 72 لاکھ روپوں سے زائد رقم جبکہ 26 نئے منصوبوں کیلئے 40 کروڈ روپے مختص کئے گئے ہیں۔tour
سندھ حکومت کی جانب سےہفتہ کو پیش کئے گئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکمہ ثقافت، سیاحت، نواردات و آرکائیوکے26 نئے منصوبوں کے کے لئے 40 کروڈ روپے مختص کئے ہیں ، جبکہ پہلی جاری40 منصوبوں کے لئے بھی 2 ارب 46 کروڈ ، 72 لاکھ روپوں سے زائد رقم مختص کی ہے۔
نئے منصوبوں میں کلچر کے16 ، نوادرات کے6اور سیاحت کے3 منصوبے شامل ہیں۔