سندھ بجٹ میں دارالحکومت کراچی کے لیے 100 ارب سے زائد ترقیاتی فنڈز مختص
حکومت سندھ نے نئے مالی سال 2023-24کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 4 کھرب 10ارب روپے مختص کیے ہیں. جس میں سے دارلحکومت کراچی کے لئے 100 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر تعمیر ہونے والے بی آر ٹی ریڈ لائن کے لئے بجٹ میں 23ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں کمپوٹیٹیو اینڈ لائیوبل سٹی آف کراچی (کلک )پروجیکٹ کے لئے 29 ارب سے زائد رقم رکھی گئی ہے.
بجٹ میں کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے لئےساڑھے 7 ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے‘ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم بی آر ٹی یلو لائن منصوبے کے لئے 20 ارب سے زائد رکھے گئے ہیں۔
بجٹ میں صوبائی ADP کے لئے 380.0 بلین روپے اور ضلع ADP کے لئے 30 بلین روپے رکھے گئے ہیں۔
دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ کراچی کے 6 اہم جاری منصوبوں کے لئے فارن اسسٹینس سے 100 ارب 71 کروڑ روپے کی رقم ملنے کی توقع ہے۔
کراچی کے بی آر ٹی ریڈ لائن کے لئے نئےمالی سال بجٹ میں 30 ارب 76 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ کراچی نیبر ہوڈ امپورومنٹ پروجیکٹ کے لئے نئے مالی سال بجٹ میں 1ارب 70 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
کراچی کے یلیو لائن بس پروجیکٹ کے لئے نئے مالی سال بجٹ میں 23 ارب 60 کروڑ روپے اور کراچی واٹر اینڈ سیورج سروسز کی بہتری کے لئے بجٹ میں 7 ارب 45 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
مسابقتی اور قابل رہائش شہر کراچی کے منصوبے کے لئے نئے بجٹ میں 29 ارب 5 کروڑ روپے رکھنے اور ولڈ بینک کے تعاون سے سولڈ ویسٹ امرجنسی پروجیکٹ کے لئے نئے مالی سال بجٹ میں 14 ارب 60 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔