سندھ بجٹ میں پریس کلبس اور صحافیوں کے لیے کروڑوں روپے مختص
سندھ حکومت کی جانب سے 10 جون کو پیش کیے گئے 37 ارب روپے خسارے کے 22 کھرب 44 ارب روپے کے بجٹ میں وزارت اطلاعات و نشریات کے لیے سوا گیارہ ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق محکمہ اطلاعات کے بجٹ میں اطلاعات، اشتہارات اور تشہیر کیلئے 9.47 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
اسی طرح براڈ کاسٹ و سوشل میڈیا مانیٹرنگ سروسز کیلئے 62.13 ملین روپے دئے جائیں گے جو کہ 6 کروڑ 13 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ بجٹ میں صوبے بھر کے پریس کلبس اور مستحق صحافیوں کی گرانٹ ان ایڈ اور انڈوونمنٹ فنڈز کی مد میں 252 ملین یعنی 25 کروڑ 20 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
بجٹ میں جزوی طور پر فعال کیے گئے سندھ انفارمیشن کمیشن کیلئے بھی 5 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے جارہے ہیں۔