حافظ نعیم میئر بننے کی لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں، سعید غنی

1235894_8274937_Saeed_naeem_updates

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم میئر بننے کی لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں، یہ کراچی میں نفرت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔

اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ سراج الحق کراچی کے بلدیاتی نتائج پر اپنی معلومات درست کر لیں۔ پیپلز پارٹی اس وقت کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کراچی سے 5 قومی اور 7 صوبائی اسمبلی کے ارکان ہیں۔ کراچی نے پیپلز پارٹی کو مینڈٹ دیا ہے اور میئر بھی ہمارا ہی ہوگا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی رونا دھونا بند کرکے اپنی شکست تسلیم کرے۔