بعض افراد کہتے ہیں کراچی میں سندھ سے لوگ آگئے، شرجیل انعام میمن
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں کراچی میں سندھ سے لوگ آگئے۔
سندھ اسمبلی میں ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں پر جواب دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بعض افراد کہتے ہیں کہ افغانستان سے لوگ کراچی آگئے، خیبرپختونخواہ (کے پی) اور پنجاب سے لوگ کراچی آگئے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سندھ سے لوگ کراچی آگئے۔
بعض افراد کہتے ہیں کراچی میں سندھ سے لوگ آگئے، شرجیل انعام میمن
کراچی سندھ ہے اور سندھ رہے گا، کسی کے باپ میں طاقت نہیں کہ وہ صوبے کے لوگوں کو دارالحکومت آنے سے روکے، صوبائی وزیر #SharjeelInamMemon #Sindh #Karachi #KarachiSindh #SindhMatters
video courtesy: Geo News pic.twitter.com/XCtSzF887n
— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) June 16, 2023
شرجیل انعام میمن نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ سندھ سے آجاتے ہیں کیا؟ کراچی سندھ ہے اور سندھ کراچی رہے گا۔
صوبائی وزیر نے اسمبلی ارکان کی جانب دیکھتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ کراچی سندھ ہے اور سندھ رہے گا اور کسی کے باپ میں طاقت نہیں کہ صوبے کے لوگوں کو دارالحکومت آنے سے روکیں۔
شرجیل انعام میمن کے خطاب کے دوران اسمبلی میں موجود ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
اپنی تقریر کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت کو طعنہ دیا جا رہا ہے کہ کراچی کے لیے بجٹ میں کچھ نہیں رکھا گیا لیکن ایسا نہیں ہے، اگر بجٹ کا جائزہ لیا جائے تو کراچی کے لیے بہت کچھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ احسان نہیں جتا رہے، کراچی بھی ان کا ہی ہے۔