الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
صوبے کےتمام اضلاع میں پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب رہی، تحصیل میونسپل کمیٹیوں کی حد تک جماعت اسلامی، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی نے بھی چند نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ کونسل اور پانچ ٹائون کمیٹیوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کشمور میں ڈسٹرکٹ کونسلر، میونسپل کمیٹی کندھ کوٹ اور 6 ٹائون کمیٹیوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب رہے۔
ضلع کونسل شکارپور میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی، میونسپل کمیٹی شکارپور میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین بھی پیپلزپارٹی سے جبکہ ٹائون کمیٹی خانپور میں ایم ڈبلیو ایم، ٹائون کمیٹی گڑھی یاسین اور ٹائون کمیٹی مدھیجو سے پیپلزپارٹی جبکہ ٹائون کمیٹی لکھی سے جی ڈی اے کامیاب رہی۔ ٹائون کمیٹی چک اور ٹائون کمیٹی رستم سے بھی پیپلزپارٹی کامیاب قرار پائی۔
پہلی بار پورے سندھ میں پیپلز پارٹی کے میئر، ڈپٹی میئرز اور چیئرمینز منتخب
ضلع لاڑکانہ میں ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ اور میونسپل کارپوریشن کے علاوہ 10 ٹائون کمیٹیوں میں سے 8 میں پاکستان پیپلزپارٹی جبکہ دو میں جی ڈی اے کامیاب قرار پائی۔
ضلع کونسل قمبر، میونسپل کمیٹی قمبر، میونسپل کمیٹی شہداد کوٹ سمیت 7 ٹائون کمیٹیوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب قرار پائی۔
ضلع گھوٹکی میں ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل گھوٹکی، میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو کے علاوہ 4 ٹائون کمیٹیوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب قرار پائی۔
ضلع سکھر میں میونسپل کارپوریشن سکھر کے میئر اور ڈپٹی میئر، ڈسٹرکٹ ضلع کونسل سکھر کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین، ٹی ایم سی کی تین، میونسپل کمیٹی پنو عاقل اور 3 ٹائون کمیٹیوں سے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب قرار پائی۔
ضلع خیرپور سے ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل کمیٹی کے علاوہ 17 ٹائون کمیٹیوں سے پیپلزپارٹی، 2 سے جی ڈی اے جبکہ ایک میونسپل کمیٹی سے بھی جی ڈی اے کامیاب قرار پائی۔
ضلع نوشیرو فیروز میں ضلع کونسل، 2 میونسپل کمیٹی کے علاوہ 9 ٹائون کمیٹیوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب قرار پائی۔
شہید بے نظیر آباد میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، دو ٹی ایم سی اور 8 ٹائون کمیٹیوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب قرار پائی۔
سندھ میں ایک بھی خاتون میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمین منتخب نہ کی جا سکی
ضلع کونسل سانگھڑ سے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں اور ٹائون کمیٹیوں میں کامیاب رہی۔ ٹائون کمیٹی کھادرو سے جی ڈی اے کامیاب رہی۔
ضلع عمر کوٹ، میرپور خاص، تھرپارکر، ٹنڈو اللہ یار میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب رہی۔
حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کے علاوہ ٹائون میونسپل کارپوریشن کی 8 نشستوں پر پیپلزپارٹی جبکہ ایک پر پی ٹی آئی کامیاب رہی۔
ٹنڈو محمد خان میں پیپلزپارٹی، جامشورو، مٹیاری میں ایک نشست کے علاوہ پیپلزپارٹی کامیاب رہی۔ دادو، بدین، سجاول، ٹھٹھہ میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب رہی۔
کراچی ڈویژن میں ضلع ملیر میں ابراہیم حیدری، ملیر میں پیپلزپارٹی، ضلع کورنگی میں ٹی ایم سی کورنگی میں پیپلزپارٹی، لانڈھی میں جماعت اسلامی، شاہ فیصل میں پی ٹی آئی، موڈل میں جماعت اسلامی کامیاب رہی۔ کراچی ایسٹ میں سہراب گوٹھ اور صفورہ سے پیپلزپارٹی، گلشن اقبال اور جناح سے جماعت اسلامی، چنیسر سے پیپلزپارٹی کامیاب رہی۔
کراچی سائوتھ سے ٹی ایم سی صدر سے پی ٹی آئی، ٹی ایم سی لیاری سے پیپلزپارٹی۔
سنٹرل کراچی سے نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد اور ناظم آباد سے جماعت اسلامی کامیاب قرار پائی۔
کیماڑی سے پاکستان پیپلزپارٹی جبکہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن سے پاکستان پیپلزپارٹی کے میئر اور ڈپٹی میئر کامیاب قرار پائے۔