جنگ کی صوبے کے دوسرے علاقوں کے ملازمین کی کراچی میں تبادلے پر نسل پرستانہ رپورٹنگ
قومی زبان اردو کے موقر اخبار روزنامہ جنگ کی ایک اور خبر سامنے آئی ہے جس میں اس نے صوبے کے دوسرے علاقوں کے ملازمین کے دارالحکومت میں تبادلے کو مستقبل میں انتظامی بحران کے طور پر رپورٹ کیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت کراچی سے شائع ہونے والا جنگ اخبار پہلے بھی سندھ کے معاملے پر نسل پرستانہ رپورٹنگ کرتا رہا ہے اور وہ واضح طور پر دارالحکومت کو باقی صوبے سے الگ اہمیت کے طور پر لکھتا ہے۔
صوبے نے 14 جون کو اپنی ایک خبر میں ذرائع سے دعویٰ کیا کہ صوبے کے مختلف علاقوں سے بلدیاتی ملازمین کا دارالحکومت کراچی تبادلہ کیا جا رہا ہے، جس سے مستقبل میں دارالحلافہ میں انتظامی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
جنگ کی صوبے کے دوسرے علاقوں کے ملازمین کی کراچی میں تبادلے پر نسل پرستانہ رپورٹنگ #SindhMatters #Jang https://t.co/M4wOxuRrV9 pic.twitter.com/gSTjo3oViS
— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) June 17, 2023
خبر میں ذرائع سے دعویٰ کیا گیا کہ دارالحکومت کراچی کے سات ڈی ایم سیز کے معاملے میں سیکریٹری بلدیات کی مداخلت بڑھ گئی اور صوبے کے مختلف شہروں سے گھوسٹ ملازمین کو دارالحکومت ٹرانسفر کیا جا رہا ہے،
خبر میں مستند ذرائع دیے بغیر بتایا گیا کہ بلدیاتی اداروں سے ایک دن بھی ملازمت نہ کرنے والے ملازمین کو کونسل کا ملازم ظاہر کرکے کراچی کی ڈی ایم سیز، کونسل اور کے ایم سی میں تبادلے کرکے بمعہ تنخواہ تعینات کیا جارہا ہے۔
خبر میں کسی ایک بھی ملازم کا نام نہیں بتایا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ مذکورہ ملازمین کا کن شہروں سے کراچی ٹرانسفر کیا جا رہا ہے؟
جنگ کی مذکورہ نسل پرستانہ خبر پر سندھ بھر کے سوشل میڈیا صارفین نے سخت رد عمل دیتے ہوئے اخبار سے معافی کا مطالبہ کیا۔