ڈی سی لاڑکانہ کا ایس ایس پی کی کارکردگی پر عدم اطمینان

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاڑکانہ کے سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کی کارکردگی اور ان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ عدم تعاون پر ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو ایس ایس پی کی شکایت لگادی۔

سوشل میڈیا کارکنان نے ڈی سی لاڑکانہ رابعہ سیال کی جانب سے 9 جون کو جاری کردہ لیٹر شیئر کیا، جس ڈی سی کی جانب سے حکومت سندھ سمیت سندھ پولیس کو ایس ایس پی لاڑکانہ کی شکایت لگائی گئی ہے، انہوں نے شکایتی خط کی کاپی سول جج لاڑکانہ کو بھی بھجوادی

 

ڈی سی رابعہ سیال کی جانب سے لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ ایس ایس پی لاڑکانہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے، بد امنی روکنے، غیر ملکی افراد کی حفاظت، مذہبی فسادات کو پھیلنے سے روکنے سمیت انسانی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنانے کے کسی بھی اجلاس میں بار بار دعوت دیے جانے کے باوجود شریک نہیں ہوئے۔

خط میں اعلیٰ حکام کو بتایا گیا کہ ایس ایس پی کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہم اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ضلع میں بد امنی پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے جبکہ اس سے حکومتی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔

ڈی سی کی جانب سے لکھے گئے خط میں دعویٰ کیا گیا کہ ایس ایس پی لاڑکانہ ایک بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، جس وجہ سے ضلع میں پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھ سکتے ہیں اور اس سے حکومتی اداروں کی مجموعی کارکردگی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔