سندھ ہائی کورٹ کی میئر کراچی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت
سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی و ڈپٹی میئر کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں میئر کراچی کی تقرری کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا، بعد ازاں جماعت اسلامی نے بھی میئر کے انتخاب کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
درخواستوں پر سماعت ہوئی تو عدالت نے میئر اور ڈپٹی میئر کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے میئر کراچی کے براہ راست انتخاب کے خلاف جماعت اسلامی و دیگر کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے۔
مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی تقرری کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلج
ہائی کورٹ میں میئرکراچی کے براہ راست انتخاب کے خلاف جماعت اسلامی و دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر، مرتضٰی وہاب کے وکیل حیدر وحید ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کے وکیل تیمور مرزا، سیف الدین اور عثمان فاروق ایڈوکیٹس و دیگر وکلاء پیش ہوئے۔
مرتضٰی وہاب کے وکیل حیدر وحید ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب تو میرے موکل میئرکراچی منتخب ہوچکے ہیں اب یہ درخواست غیر ضروری ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ فی الحال ہمیں مزید تیاری کے لئے مہلت دی جائے۔