سندھ حکومت کا صوبے میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کا منصوبہ
سندھ حکومت نے صوبے میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کا منصوبہ تیار کرلیا، صوبے بھر کے تاریخی مذہبی مقامات کو بہتر بنا کر عالمی سیاحوں کو راغب کیا جائے گا۔
اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت اور وزیر اعظم کے بنائے گئے گندھارا ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں گندھارا تہذیب سے متعلق تاریخی یادگاروں اور ورثے کے مقامات کا تحفظ اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ سندھ صوبے میں میں ہندومت اور بدھ مت مذاہب کے مقامات موجود ہیں ۔ ان کو محفوظ بنایا جا رہا ہے اور مزید ایسے مقامات کی نشاندہی کی جائے گی تاکہ بدھ اکثریتی ممالک سے سیاحوں کو پاکستان آنے کے لیے راغب کیا جا سکے۔
اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کے گندھارا ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار، سیکریٹری داخلا اعجاز علی شاہ، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈہو، سیکریٹری ثقافت عبدالعلیم لاشاری اور محکمہ ثقافت سندھ کے ڈائریکٹر جنرل منظور احمد کناسرو شریک ہوئے، جب کے تمام ڈویژنل کمشنرز نے اجلاس میں وڈیو لینک کے زریعے شرکت کی۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری ثقافت عبدالعلیم لاشاری نے بتایا کے سندھ میں 369 ثقافتی جگہیں ہیں جہاں ہندو مذہب، بدھ مت اور جین مذاہب کے مذہبی مندر اور اسٹوپا بھی موجود ہیں۔ جہان پر اب بھی بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔
اجلاس میں وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے گندھارا ٹورازم کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ گندھارا تہذیب سے متعلق تاریخی یادگاروں اور ورثے کے مقامات کا تحفظ کیا جائے گا اور ساتھ ساتھ ایسی مزید جگہوں کی تلاش کی جائے گی تاکہ ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دیا جا سکے ۔اس طرح غیر ملکی سیاحوں خاص طور بدھوؤں کی نظر میں پاکستان اہمیت اختیار کر جائے گا اور اس طرح ملک کو مالی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔
انہونے مزید کہا کے وہ ملک کے مختلف علاقوں میں غیر ملکی سفیروں کے ساتھ مختلف ثقافتی جگہوں کا دورا کیا ہے اور جلد وہ سندھ کے مختلف شہروں میں واقع گندھارا تہذیب کے اسٹوپا اور مندر کا دورہ کریں گے۔
سیاحت کے حولاے سے پہلی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرانے جا رہے ہیں جو 11 سے 13 جولائی تک یہاں منعقد ہوگی تاکہ دنیا بھر کے سیاحوں کو راغب ہوسکیں گے۔ انہونے کہا کے ٹاسک فورس کی کوشش ہے کہ ملک میں 5 لاکھ تک ٹورسٹ پاکستان آئیں جس سے ملک کو بڑے پیمانے پر فایدہ ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے محکمہ ثقافت وزیر اعظم پاکستان کے گندھارا تہزیب کے ٹاسک فورس کو صوبے کے مذہبی مقاموں اور وہاں پر موجود مزہبی مندر اور اسٹوپا کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے گا جس کے بعد ٹاسک فورس مختلف ملکوں کے سفیروں کے ساتھ ان مقاماٹکا دورہ کریں گے تا کہ صوبے میں سیاحت کو فروغ دیا جائے۔