سندھ میں درسی کتابوں میں ”کیو آر کوڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتابوں میں ”کیو آر کوڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کی کتابوں میں ”کیو آر کوڈ“ سیکیورٹی کیلئے دیا جائے گا۔
طلبہ اور والدین کیو آر کوڈ کو اپنے موبائل کے ذریعے اسکین کر کے اصلی یا نقلی کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں میں جعلی نام سے کتابیں فروخت کی جا رہی ہیں، طلبا بغیر کیو آر کوڈ والی کتابیں نہ خریدیں۔
چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل کا مزید بتانا ہے کہ 24-2023 کی کتابوں میں کیو آر کوڈ کے نیچے سیریل نمبر بھی دیا جائے گا۔