سیما حیدر رند جکھرانی سے متعلق پاکستانی اداروں کی رپورٹ تیار
بھارتی لڑکے کی محبت کی خاطر سندھ سے انڈیا پہنچنے والی سیما غلام حیدر رند جکھرانی سے متعلق پاکستان کے تفتیشی اداروں کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی۔
سیما غلام حیدر جکھرانی رواں برس مئی میں چار بچوں سنیت فرار ہوکر بھارت پہنچیں تھیں، بعد ازاں وہ وہاں سے واپس سندھ آکر دوبارہ جولائی میں وہاں گئیں، جہاں انہوں نے یندو نوجوان سچن سے شادی کرلی تھی اور اب وہ وہیں مقیم ہیں۔
سیما سے متعلق تاحال کوئی جامع تحقیقی رپورٹ سامنے ںہیں آ سکی لیکن اب پاکستانی اداروں نے ابتدائی رہورٹ تیار کرلی۔
سیما غلام حیدر رند جکھرانی کیا واقعی سندھ سے تعلق رکھتی ہیں؟
اداروں کی رپورٹس مطابق سیما کے پاکستان سے نیپال جانے اور پھر بھارت پہنچنے کا مقصد صرف بھارتی شہری سے تعلقات ہیں۔
رپورٹ میں سامنے آیا ہےکہ سیما رضا دختر غلام رضا رند نے 15 فروری 2014 کو جیکب آباد کی عدالت سے شادی کی اجازت لی، عدالتی اجازت کے بعد غلام حیدر جاکھرانی سے شادی کی، عدالتی بیان میں سیما حیدر نے اپنی عمر 19 سال بتائی۔
یکم جنوری 2018 سے دو جنوی 2021 کے درمیان سیما نے 4 بچوں کو جنم دیا، سیما کا والد رکشا ڈرائیور ہے اور اس کا بھائی سرکاری ملازم ہے جب کہ اس کی دو بہنیں ہیں۔
سیما نے فلائٹ ایف زیڈ 336 کے ذریعے پہلا سفر کیا، رواں سال 10 مئی کو فلائٹ دبئی کے ذریعے وہ شارجہ سے کراچی واپس آئی، دو دن بعد 18 مئی کو بچوں کے ہمراہ سفر کیا، دوبارہ10 مارچ کی صبح کراچی سے فلائٹ لی۔
اس سے قبل سیما کے کسی فضائی سفر کا ریکارڈ نہیں مل سکا ہے، نادرا میں شناختی کارڈ بنوانےکے دوران سیما کی عمر کا اندراج بھی غلط کیا گیا۔