سندھ حکومت کا کارنامہ، طالبات کو سال بھر کا 3500 روپے وظیفہ دینے کا اعلان

اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ، ریفارم سپورٹ یونٹ حکومت سندھ صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کی جماعت ششم، نہم اور دہم کی اہل طالبات کو سال 2022-23کے لیے سالانہ وظیفہ فراہم کرے گی۔

وظیفے کی رقم ساڑھے تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ وظیفے کا اجرا 24جولائی سے کر دیا گیا ہے مگراخبارات میں اشتہار29جولائی کو شائع کیا گیا ہے۔

وہی طالبات اہل ہوں گے جن کی اسکولوں میں حاضری اگست سے دسمبر 2022تک 50فیصد ہوگی۔

وظیفے کی رقم پر کوئی کٹوتی نہیں ہوگی اور اگر کوئی شخص کوئی رقم طلب کرے گا تو وہ غیر قانونی ہوگی اور اس کی شکایت متعلقہ ادارے میں کی جا سکتی ہے۔

مذکورہ رقم صوبے بھر کی سرکاری اسکولوں کی طالبات کو فراہم کی جائے گی۔