سندھ کے 29 محکموں میں فوتی کوٹا پر 762 ملازمتوں کی منظوری
سندھ حکومت نے صوبے کی مختلف وزارتوں کے ماتحت 29 محکموں میں فوتی کوٹا پر مجموعی طور پر 762 ملازمتوں کی منظوری دے دی۔
اس ضمن میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت فوتی کوٹے پرعملدرآمد کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں سینئر میمبر بورڈآف ریونیو، سیکریٹری سروسز، سیکریٹری قانون، چیئرمین اینٹی کرپشن، سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک
اجلاس میں محکمہ زراعت میں 28 ، روینیو میں 12 ، کالج ایجوکیشن میں 32 جب کے محکمہ جنگلات میں 11 ملازمتوں کی منظورہ دی گئی۔
اجلاس میں محکمہ صحت میں 93 ، لائیو اسٹاک میں 11 ، بلدیات میں 61 ، پاپولیشن ویلفیئر میں 14 ملازمتوں کی منظورہ دی گئی۔
اسی طرح اجلاس میں اسکول ایجوکیشن میں 294 ، ورکس سروسز میں 46 جب کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 13 ملازمتوں کی منظورہ دی گئی۔
اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے بتایا کہ حکومت نے فوتی کوٹے پر 2018 سے اب تک 13000 سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دی ہیں، فوتی کوٹہ پالیسی کو دوبارہ سے دیکھا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ قانون پالیسی ڈرافٹ تمام محکموں سے شیئر کرے تاکہ ملازمتوں کے حوالے سے کوئی ابہام نہ رہے۔