شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس: سندھ میں عام تعطیل کا اعلان
عظیم بزرگ اور صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر حکومت سندھ نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
یکم ستمبر کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری شاہ مٹیاری کے گاوں بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس مبارک کا افتتاح کریں گے، نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر عرس کی ختتامی تقریب میں شرکت کریں گے
صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی رحلت 1752 میں ہوئی اور انہیں بھٹ شاہ میں دفن کیا گیا۔
حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز سرکاری طور پر یکم ستمبر سے ہوگا۔ شاہ بھٹائی کے عرس کے حوالے سے نگراں سندھ سرکار نے صوبے بھر میں خصوصی تیاریاں شروع کر دیں۔
جمعہ کے روز صوبائی حکومت کے ماتحت تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے، بلدیاتی کاؤنسلز میں بھی عام تعطیل ہوگی۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
یکم ستمبر کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری شاہ مٹیاری کے گاوں بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس مبارک کا افتتاح کریں گے، نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے