سکرنڈ, ماڑی جلبانی آپریشن: جے آئی ٹی کا گاؤں کا دورہ

وسطی سندھ کے ضلع شہید بیمظیرآباد کی تحصیل سکرنڈ کے قریب پولیس اور رینجرز کے ماڑی جلبانی آپریشن واقعے کی تحقیقات کےلیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے مقتولین کے ورثا کے بیانات قلمبند کردیے۔

نگران وزیر اعلی سندھ کے حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی میں کمشنر حیدر آباد، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کراچی، کمشنر شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی حیدر رضا شامل ہیں۔

کمشنر آفس میں جے آئی ٹی ممبران نے مقتولین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

سکرنڈ آپریشن: وزیرِ اعلٰی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی، تحقیق کیلئے کمیٹی قائم

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر واقعے کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی بنائی گئی تھی۔

پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن 28 ستمبر کی سہ پہر کو گاوں ماڑی جلبانی میں ہوا تھا، جس دوران فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

بعد ازاں مزید ایک زخمی چل بسا تھا، جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 5 ہوگئی تھی۔

سکرنڈ آپریشن کا ایک زخمی چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی

مذکورہ آپریشن کے حوالے سے ترجمان پاکستان رینجرز سندھ نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ رینجرز اور پولیس کا سکرنڈ میں مشترکہ آپریشن خفیہ ادارے کی جانب سے شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کے موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

سیکیورٹی آپریشن کے دوران پان دیہاتیوں کی ہلاکت کے معاملے پر سندھ بھر میں غم چھایا ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے