کراچی پریس کلب کا ارکان کو چینی 100 روپے کلو فراہم کرنے کا منصوبہ

دارالحکومت کراچی کے کمشنر کی معاونت سے کراچی پریس کلب نے اپنے اراکین کے لیے 100 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فراہم کرنے کا آغاز کردیا۔

اس وقت سندھ بھر میں چینی 150 سے 165 روپے فی کلو دستیاب ہے تاہم ارکان کراچی پریس کلب کو فی کلو 100 روپے ادا کربے پڑیں گے۔

پریس کلب کی جان سے جاری بیان کے مطابق ارکان کو کمشنر کراچی کی معاونت سے فی رکن ڈھائی کلو چینی تھیلی میں فراہم کی جائے گی، تاہم ضرورت مند ارکان کو ایک سے زائد تھیلیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔

کراچی پریس کلب کے 700 ارکان کے پلاٹس کیلئے کیماڑی میں زمین مختص کیے جانے کا امکان

کلب انتظامیہ نے ساتھ ہی ارکان سے رائے طلب کی ہے کہ اگر وہ  سمجھتے ہیں کہ یہ سہولت دینا کلب کے شایان شان نہیں اور اس سے کلب کا امیج متاثر ہورہا ہے تو وہ انتظامیہ کو رائے سے آگاہ کریں اور کلب ان کی رائے کا لازماً احترام کریں گا۔

سستی چینی کے علاوہ کراچی پریس کلب نے گزشتہ برس ارکان کے لیے سستے آٹے کی فراہمی کا پروگعام بھی شروع کیا تھا، جس کے تحت ارکان کو 65 روپے فی کلو آٹا فراہم کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں پریس کلب ارکان کے لیے میڈیکل کیمپس اور فیملی گالا ایونٹس کا انعقاد کرتا رہا ہے اور کلب اراکین کو اسپتال سے اہل خانہ سمیت مفت علاج کی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے 

سندھ حکومت جاتے جاتے کراچی پریس کلب کو 5 کروڑ روپے کے فنڈز دے گئی