فیکٹ چیک: ٹک ٹاکر اقصیٰ کینجھر جمالی کا ایکسیڈنٹ نہیں ہوا

ٹک ٹاکر، سوشل میڈیا اسٹار اور ٹی وی میزبان اقصیٰ کینجھرلیلیٰ جمالی نے سوشل میڈیا پر خود سے متعلق پھیلنے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا ایکسیڈنٹ نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر 11 اکتوبر کو متعدد ٹوئٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس میں بے بنیاد دعوے کیے گئے تھے کہ ٹک ٹاکر کی کار روڈ حادثے کا شکار ہوگئی۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے ایسے بے بنیاد دعوے بھی کیے کہ کار حادثے کے دوران اقصیٰ کینجھر لیلیٰ جمالی کا انتقال ہوگیا اور ایسی جھوٹی خبریں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئیں۔

جھوٹی خبریں پھیلنے کے بعد اقصیٰ کینجھر لیلیٰ جمالی نے اپنی ٹوئٹ میں واضح کیا کہ وہ خیریت سے ہیں اور یہ کہ ان کی گاڑی کے ساتھ کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بلکل خیریت سے ہیں، ان سے متعلق سوشل میڈیا پر کار ایکسیڈنٹ کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوںنے مزید لکھا کہ اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو اس بات کا اندازہ نہیں کہ یہ ان کی افواہیں کسی کی ذہنی تکلیف کا سبب بن سکتی ہیں۔

خوبصورت ہاتھ اور پاؤں رکھنے والے مرد سے شادی کروں گی، ٹک ٹاکر اقصیٰ کینجھر

اقصیٰ لیلیٰ کینجھر جمالی نے جعلی خبر پھیلانوں کی ہدایت کی دعا بھی کی۔

ٹک ٹاکر کی جانب سے اپنی خیریت سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہمیشہ خیریت کے لیے دعائیں بھی کیں۔

اقصیٰ کینجھر لیلیٰ جمالی سندھ کی معروف ترین ٹک ٹاکرز میں سے ایک ہیں، وہ ٹک ٹاک کے علاوہ ٹوئٹر بھی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور وہ سندھ کے مسائل کو حل کروانے کے لیے ٹوئٹر پر بننے والے ہیش ٹیگز میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔