سندھ پولیس کے انسپکٹر فیاض جانوری نے فلسطین جاکر جہاد کرنے کی چھٹی مانگ لی
سندھ پولیس میں تعینات انسپکٹر نے حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اعلان کردہ جہاد میں حصہ لینے اور جسمانی طور پر اپنا حصہ جہاد میں ڈالنے کے لیے انسپکٹر جنرل آئی جی سندھ پولیس سے باضابطہ طور پر اجازت مانگ لی۔
فلسطین میں اسرائیل کی بہیمانہ کارروائیاں جاری ہیں جس میں بچوں سمیت تین ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہی۔
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمان ممالک میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور سندھ سمیت پاکستان بھر میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔
سندھ پولیس کی خاتون اہلکار کی اسرائیل کے حق میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل
ایسے میں سندھ پولیس کے انسپکٹر نے آئی جی سے فلسطین جاکر جہاد میں حصہ لینے کی باضابطہ اجازت مانگ لی۔
انویسٹی گیشن ٹیم ساؤتھ زون کراچی میں تعینات انسپکٹر فیاض احمد جانوری نے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انسپکٹر نے حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اعلان کردہ جہاد میں حصہ لینے اور جسمانی طور پر اپنا حصہ جہاد میں ڈالنے کے لیے آئی جی سندھ نے باضابطہ اجازت مانگ لی۔
خط میں انسپکٹر نے لکھا کہ فلسطین کی آزادی تک جہاد میں شریک رہنے کی اجازت دی جائے۔
انسپکیٹر فیاض احمد جانوری نے اپنی تنخواہ کا 10 فیصد حصہ بھی الخدمت فاؤنڈیشن کو خاص طور پر فلسطین ریلیف آپریشن کے لیے پیش کش کردی۔
ان سے قبل سندھ پولیس کی ایک خاتون اہلکار کی جانب سے مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
سندھ سے صوبائی سروسز کمیشن کی اہلیت حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے پولیس افسر انسپکٹر فیاض احمد جانوری بلوچ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان، وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، پاکستان میں فلسطین کے سفیر، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر کو خط لکھا۔ جس ۔#Gazagenocide pic.twitter.com/q1wnLegJKO
— Sajidahmed (@Sajidah20869231) October 14, 2023