سندھ میں صرف 5 لاکھ غیر ملکیوں کی تصدیق، افغانی سب سے زیادہ

وفاقی حکومت کے محکمہ شماریات نے دعوی کیا ہے کہ سندھ میں صرف 5 لاکھ سے زائد غیر ملکی موجود ہیں جس میں سے افغانیوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار ہے۔

محکمہ شماریات کی جانب سے سندھ حکومت کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق صوبے میں 40 ہزار تک بنگالی آباد ہیں جب برمی، بہاری، چینی اور دیگر غیر ملکیوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی کم یے۔

پولیس کا کارنامہ: لاڑکانہ سے 13 اور سکھر ڈویژن سے 6 افغان باشندے گرفتار

مراسلے کے مطابق مردم شماری 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ غیر ملکی کراچی ڈویژن میں آباد ییں جس کے بعد دوسرے نمبر پر حیدرآباد ڈویژن ہے۔

غیر قانونی افغانیوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر شہید بینظیرآباد ڈویژن ہے جب کہ چوتھے نمبر پر لاڑکانہ، پانچویں نمبر پر سکھر اور پھر میرپورخاص ڈویژن ہے۔

سب سے کم غیرقانونی افغانی اور دوسرے غیر ملکی صحرائے تھر میں پائے گئے۔

کومبنگ آپریشن کرکےغیر قانونی افغانیوں کو واپس بھیجا جائے، نگران وزیر اعلیٰ سندھ

اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ غیر ملکی افغانی، بنگالی، برمی، بہاری اور چینی پورے سندھ میں پھیلے ہوئے ہیں البتہ سب سے زیادہ تعداد افغانیوں کی ہے جو ممکنہ طور ہر جگہ کاروبار بھی کر رہے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے برعکس سندھ کے سیاست دان اور سماجی کارکنان دعوی کرتے ہیں کہ صوبے میں 50 لاکھ سے زائد افغانی موجود ہیں جو مقامی آبادی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

غیر قانونی افغانیوں کو سندھ بدر کرنے سے قبل انہیں سکھر اور کراچی میں رکھنے کا فیصلہ