حیدرآباد کی 10 این جی اوز کا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

سندھ حکومت کے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حیدرآباد ڈویژن کی 10 غیر معروف این جی اوز کی جانب سے منفی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی 10 غیرمنظور شدہ سماجی تنظیموں کے کریک ڈاؤن کے لیے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے ڈی سی کو خط لکھ دیا، جس میں انہیں تمام این جی اوز کے خلاف مفصل تحقیقات کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے کی تمام این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈویژن بھر کی 20 آرگنائزیشنز منفی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے گزشتہ ماہ صوبے کی تمام این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے تمام تنظیموں کو ہدایات کی تھیں کہ وہ اپنی رجسٹریشن دوبارہ کروائیں۔

سندھ بجٹ میں این جی اوز کے لیے 2 ارب 70 کروڑ روپے مختص