سندھ پریمیئر لیگ ایک بار پھر ملتوی

صوبائی دارالحکومت کراچی میں اس ماہ ہونیوالی سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کو ملتوی کردیا گیا۔

سندھ پریمئر لیگ کا پہلا ایڈیشن 14 سے 25 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا، ایونٹ میں میں 6 ٹیمیں شریک ہونا تھیں۔

پریمیئر لیگ میں صوبے کے ڈویژن ہیڈ کوارٹرز پر مشتمل چھ ٹیمیں ہیں، ان میں کراچی غازیز، حیدرآباد بہادرز، بینظیر آباد لالز، سکھر پیٹریاٹس، میرپور خاص ٹائیگرز اور لاڑکانہ چیلنجرز شامل ہیں۔

سندھ پریمیئر لیگ کیا ہے اور یہ سندھ کو کیسے فائدہ دے گی؟

ایس پی ایل کی تمام چھ ٹیموں میں پاکستان کے تمام صوبوں اور شہروں سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز بھی کھیلیں گے، تاہم ہر ٹیم میں سندھ کے نئے کرکٹرز کو لازمی طور پر شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی وجہ سے سندھ لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی نہ مل سکا۔

سندھ پریمیئر لیگ کراچی میں 14 دسمبر سے شیڈولڈ تھی جبکہ پی سی بی کا پیٹرنز کپ کا آغاز 16 دسمبر سے ہونا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پریمیئر لیگ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے پیٹرنز کپ سے تاریخوں کے ٹکراؤ کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کیا گیا۔