جان محمد مہر کے قاتل کی گرفتاری کے لیے 50 لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کی سفارش

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سکھر نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس سے صحافی جان محمد مہر کے قاتل شیرو مہر کی گرفتارکے لیے 50 لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کی سفارش کردی۔

رواں سال اگست میں صحافی جان محمد مہر پر دفتر سے گھر جاتے ہوئےکوئنس روڈ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

ان کے قتل کا مقدمہ ان کے بڑء بھائی کی فریاد پر درج ہے اور متعدد ملزمان کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے، تاہم 6 ماہ گرز جانے کے باوجود مرکزی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

سکھر میں سینیئر صحافی جان محمد مہر قتل

مرکزی ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے ایس ایس پی عرفان علی سموں نے بتایا کہ شیرو مہر کی گرفتاری کے لیے سکھر اور شکارپور کے کچے میں آپریشن تیز کردیا گیا۔

ان کے مطابق صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا شاہ بیلو میں آپریشن جاری ہے جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ایس ایس پی کے مطابق شاہ بیلو کچے میں کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر راکٹ فائر کیا جس پر پولیس کی جانب سے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی اور ملزمان جنگل کی طرف فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کے مطابق صحافی جان محمد مہر کے قاتل شیرو مہر کی گرفتارکے لیے 50 لاکھ روپے ہیڈ منی رکھنےکی سفارش کی گئی ہے جس کے لیے آئی جی سندھ کو خط بھی لکھ دیا گیا۔

مقتول صحافی جان محمد مہر کون تھے؟