ایک ہی سال میں ڈھرکی سے گیس کا تیسرا ذخیرہ دریافت

سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈھرکی میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت کر لیا گیا.

ڈھرکی میں ایک سال کے اندر گیس و تیل کا تیسرا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا، یومیہ 6.57 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس ملے گی۔

سندھ کے شہر ڈہرکی سے بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت

اعلامیے میں کمپنی نے کہا کہ غازیج فارمیشن ٹو کے مقام پر 1014 میٹر تک کھدائی کے بعد گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، جس سے یومیہ 6.57 ملین اسٹینڈرڈکیوبک فٹ گیس ملے گی، گیس کا پریشر306 پائونڈ فی اسکوائر انچ ہے، ماری پٹرولیم کے اس علاقے میں 100فیصد شیئرز ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے دوران سندھ کے مختلف اضلاع گھوٹکی، سانگھڑ، حیدرآباد، سجاول اور ٹنڈو الہ یار سے مختلف کمپنیوں نے متعدد بار تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار سے گیس اور ہائیڈروکاربن کے ذخائر دریافت